جنوبی افریقن کوچ رسل ڈومینگو اپنے مستقبل کے حوالے سے غیریقینی صورتحال سے دوچار

جمعہ 31 مارچ 2017 23:23

جنوبی افریقن کوچ رسل ڈومینگو اپنے مستقبل کے حوالے سے غیریقینی صورتحال سے دوچار
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2017ء) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کوچ رسل ڈومینگو نے کہا ہے کہ اپنے مستقبل کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ڈومینگو کا پروٹیز کے ساتھ معاہدہ جولائی اگست میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے بعد ختم ہو جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ معاہدے میں تجدید کیلئے درخواست دیں یا نہیں، اس وقت تمام تر توجہ دورہ انگلینڈ پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ مضبوط ٹیم تشکیل دوں تاکہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح یاب ہو سکے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں