تلہ گنگ: نوجوان کو دوستوں نے قتل کرکے لاش جنگل میں پھینک دی

لاش بری طرح مسخ ہونے کی وجہ سے ڈی این اے ٹیسٹ سے شناخت کی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 مارچ 2019 12:05

تلہ گنگ: نوجوان کو دوستوں نے قتل کرکے لاش جنگل میں پھینک دی
تلہ گنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ۔2019ء) تھانہ ٹمن کی یوسی ملتان کے رہائشی سترہ سالہ حسان جمیل عرف سنی کی چار روز قبل گمشدگی کا درد ناک معمہ حل ہو گیا ہے. حسان جمیل کو اپنے چھ کلاس فیلو دوستوں نے موت کے گھاٹ اتار کر لاش ٹمن ڈیم کے نزدیک ویران کھدر میں پھینک دیا تھا. مقتول کی لاش کو درندوں نے چار روز میں بھنبھوڑ ڈالا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقتول حسان کے ساتھ نزدیکی گاﺅں کھوئیاں میں ٹیوشن پڑھنے والے قاتل کلاس فیلوز عون شاہ ساکن شاہ محمدوالی شفیق‘عاصم‘شوکت‘عدیل‘ ساکنان ملتان خورد نے ٹیوشن ماسٹر کے وقوعہ کے روز چھٹی پر ہونے کے باعث ورغلا کر ٹمن سرلی ڈیم کے نزدیک کھدر میں لا کر بے دردی سے قتل کر کے لاش جنگل میں چھوڑ کر مقتول کا موٹر سائیکل جائے وقوعہ سے تقریباچار کلو میٹر دور فاصلہ ٹمن ریسٹ ہاﺅس کے ملحقہ لنک کچے راستے پر ویران مقام پر لا کھڑا کیا.

مقتول کے ورثا نے کسی دشمنی اور شبہ کا کسی پر اظہار نہ کیا جبکہ مقتول کے کلاس فیلوز جنکی عمرئیں تقریبا سولہ سترہ سال تھیں کسی کو شبہ نہ ہوا تاہم انکے علاوہ کوئی قریبی شہادت و شبہ کسی اور پر نہ ہونے کے باعث پولیس نے شامل تفتیش کیا تو قاتلوں نے قتل کا انکشاف اورنعش موقع کی نشاندہی کر دی. نعش کو جانور نوچ نوچ کر کھا گئے تھے صرف ہڈیاں ہی رہ گئی تھیں پولیس نے حسان جمیل سے زیادتی کا اندازہ لگانے اور موت کی وجہ دریافت کرنے کے لیے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دئیے. واضع رہے مقتول حسان جمیل اپنے والدین کی واحد نرینہ اولاد تھی مقتول کی ایک بہن ہے‘حسان جمیل کے قتل کی اطلاع اورنعش بازیاب ہونے کے بعد علاقہ بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے.          

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں