تلہ گنگ ، کاغذات نا مزدگی داخل کرانے کا سلسلہ جاری

حلقہ این اے 65سے آزاد اُمیدوار سابق ایم این اے سردار محمد فیض ٹمن نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

جمعرات 7 جون 2018 23:50

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) کاغذات نا مزدگی داخل کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعرات کے روز حلقہ این اے 65سے آزاد اُمیدوار سابق ایم این اے سردار محمد فیض ٹمن ڈیڑھ سو سے زائد گاڑیوں کے جلوس میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرانے ریٹرننگ آفیسر کے پاس پہنچے اور اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ۔اسی حلقہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار ملک ہاشم خان آف ڈھرنال نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24سے پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار سابق ایم پی اے ملک شہر یار اعوان بھی اپنے سینکڑوں حامیوں اور چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم ڈھلی کے ساتھ متعلقہ ریٹریننگ کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرانے پہنچے ۔آج کا غذات نامزدگی داخل کرانے کے آخری روز ق لیگ کے سابق ڈپٹی وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی ،پی ٹی آئی کے سردار منصور حیات ٹمن سمیت دیگر اُمیدواران اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے ۔

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں