تلہ گنگ،حلقہ این ای65میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف میں سیٹ ایڈ جسمنٹ کے مذاکرات ناکام

جمعرات 7 جون 2018 23:50

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) حلقہ این ای65میں پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف میں سیٹ ایڈ جسمنٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اس حلقہ میں ق لیگ کے مرکزی رہنماء سابق ڈپٹی وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی دو دفعہ الیکشن لڑ چکے ہیں اور دونوں دفعہ ن لیگ کے اُمیدواران سے شکست کھا چکے ہیں ۔اب کی بار ق لیگ نے شکست سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی بھر پور کوشش کی ۔لیکن آخری اطلاعات تک پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے حلقہ این 65اور حلقہ پی پی 24سے اپنے اُمیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں