تلہ گنگ، بیوہ خاتون پر دیور اور بھتیجوں کا حملہ سامان آٹھا کرگھر سے باہر پھینک دیازیورات اور چاندی لے اڑے اور قیمتی سامان توڑ دیا

جمعہ 22 جون 2018 22:37

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) بیوہ خاتون پر دیور اور بھتیجوں کا حملہ سامان آٹھا کرگھر سے باہر پھینک دیازیورات اور چاندی لے اڑے اور قیمتی سامان توڑ دیا-شریف خاتون بیوہ افضل خان ساکن ڈھوک اصحاب ،گوہل داخلی لاوہ نے تھانہ صدر میں تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایاکہ پندرہ جون بروز جمعہ کو سہ پہر تین بجے کے قریب ملزمان قاسم خان ولد احمد خان ،شاہ محمد ولد شیر خان ،عبدالرزاق ولدقاسم خان،اسحاق ولد قاسم خان،اشفاق ولد عبدالرزاق،عمران ولد حاکم خان اور نور خان ولد اللہ یار خان نے مسلح ہوکر میرے گھر پر حملہ آور ہو گئے -عبدالرزاق ولد قاسم خان نے بارہ بور کا دروازے میں فائر کیا -ملزم شاہ محمدولد شیر خان نے اینٹ میرے حمایتی عبدالوقاص کو مار کر زخمی کر دیا - میرا قیمتی سامان گھر سے باہر پھینک دیا جس میں قیمتی اشیاء ٹوٹ کر تباہ ہو گئیں زیوارات اور چاندی لے کر فرار ہو گے -ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے میرا مسروقہ سامان برآمد کروایا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائی-

متعلقہ عنوان :

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں