تلہ گنگ، پی ٹی آئی نے ق لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہوا ہے ،اس لئے اُن کے اُمیدواراب ہمارے اُمیدوار ہیں،ملک یاسر دندہ

پیر 10 ستمبر 2018 22:08

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) پی ٹی آئی نے ق لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہوا ہے ۔اس لئے اُن کے اُمیدواراب ہمارے اُمیدوار ہیں۔ہم چودھری شجاعت کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے ۔ملک یاسر دندہ نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں ۔ا نشااللہ ء پی ٹی آئی بھر پور انداز میں حصہ لے گی ۔ہم پی ٹی آئی میں آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

جو بھی آنا چاہے وہ غیر مشروط آئے محنت کرے اور اپنی حیثیت منوائے ۔

(جاری ہے)

میں نے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ پارٹی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔پارٹی اور پاکستان کے مفاد میں کینیڈا چھوڑ پر مستقل پاکستان سکونت اختیار کر لی ہے ۔بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو بھی کہوں گا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں اُن کی ضرورت ہے تو وہ ضرور پاکستان آئیں ان شاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت اُنہیں مایوس نہیں کریگی ۔قادیانیوں سمیت دیگر تمام اقلیتوں کو پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق حاصل ہیں ۔اگر اس تناظر میں کسی اقلیت کو کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے ۔تو اس میں کوئی ہرج نہیں ہے ۔پریس کانفرنس میں ملک باسر دندہ ،عمران کریم ملک ،ملک عرفان ایڈووکیٹ و دیگر کارکن بھی موجودتھے ۔

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں