تیمرگرہ: جماعت اسلامی نے کل 27مارچ کو تیمرگرہ میں منعقدہ جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دید ی

جمعہ 25 مارچ 2022 20:04

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2022ء) جماعت اسلامی ضلع دیرپا ئین نے کل 27مارچ کو تیمرگرہ میں منعقدہ جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دید ی،50ہزار افراد کی شرکت کا ہدف مقرر ،مرکزی امیر سراج الحق موجودہ سیاسی صورت حال اورتحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پارٹی موقف حوالے سے پا لیسی بیان د ینگے،اس حوالے سے جلسہ عام کے نگران اور تحصیل بلا مبٹ کے امیر حاجی مجیدا للہ نے مقامی میڈیا نمایندوں کو بتایا کہ 31مارچ کو منعقدہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع دیر پا ئین کے زیر نگرانی مہم کا سب سے بڑ اجتماع 27مارچ کوریسٹ ہاوس روڈ تیمرگرہ میں منعقد ہو گا جس کے لے 17مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ، حاجی مجیدا للہ کے مطابق جلسہ عام کے سیکورٹی ،ٹر یفک پلان اور دیگر اُ مور کو حتمی شکل دی گئی ہے ،جلسہ عام سے مرکزی قائد سینیٹر سراج الحق ،صوبا ئی امیر مشتاق احمد خان خطاب جبکہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے جماعت اسلامی کے موقف بارے میں پارٹی ارکان کو اعتماد میں لینگے ۔

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں