آصف زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

ٹنڈو آدم میں دوران لینڈنگ زمین پر بچھے قالین اڑنے لگے خطرہ پیدا ہوگیا، پائلٹ نے کمال مہارت سے ہیلی کاپٹر نیچے اتار لیا

ہفتہ 9 فروری 2019 19:15

آصف  زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا
ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر ٹنڈو آدم میں لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران زمین پر بچھے قالین اڑنے لگے اور ہیلی کاپٹر کو خطرہ پیدا ہوگیا۔تاہم ہیلی کاپٹر تھوڑی دیر تک فضا میں معلق رہا اور پائلٹ نے حاضر دماغی اور کمال مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے باحفاظت نیچے اتارلیا۔ لینڈنگ کے بعد سابق صدر پیپلزپارٹی کے تحت منعقدہ جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں