نہ آسمان پٹھا نہ زمین گری، درندوں نے 13سالہ بچی کو کچی شراپ پلانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نیم بے ہوشی کی حالت میں جمنا کماری کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا، صارفین کا جنسی درندوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ

ہفتہ 8 جون 2019 23:28

ٹنڈو آدم ،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2019ء) : نہ آسمان پھٹا نہ زمین گری، حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی۔سجاول کی13سالہ خانہ بدوش خاندان کی جمنا کماری کو 2درندوں نے جنسی حوس کا نشانہ بنا ڈالا،نیم بے ہوشی کی حالت میں بچی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ابھی کچھ روز قبل ہی کی بات ہے جب اسلام آباد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

رمضان کے مقدس مہینے میں ننھی بچی پر پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے گئے تھے۔ اسلام آباد میں 10سالہ بچی 'فرشتہ' درندوں کی ہوس کا نشانہ بن گئی تھی۔سوشل میڈیا پر خوب شور مچا تو حکام کو بھی ہوش آیا تاہم اب ایسا ہی ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جس سے انسانیت بھی شرما گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو آدم خان 13سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں متاثرہ لڑکی کا طبی معانئہ کیا گیا جس میں اس سے اجتماعی زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیرہ سالہ جمنا کماری کو اغوا کیا گیا اور کچی شراب پلا کے گینگ ریپ کیا گیا،جب کہ سوشل میڈیا پر جمنا کماری کو انصاف دلوانے کے لیے آواز بلند ہو گئی ہے۔ٹویٹر پر #Justicewithjamnakumari ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے بچی کو انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔اداکارہ صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات ہمارے معاشرے کے لیے خطرناک صورتحال کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں