امیرجماعت اسلامی سراج الحق 18دسمبر کوٹنڈوآدم پہنچیں گے

بدھ 16 دسمبر 2020 19:31

امیرجماعت اسلامی سراج الحق 18دسمبر کوٹنڈوآدم پہنچیں گے
ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق جمعہ، 18 دسمبر کو مختصر دورے پر ٹنڈوآدم پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

جہاں وہ جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما سابق ضلعی امیر اور ضلع سانگھڑ کی سیاسی و سماجی شخصیت عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ کی وفات پر انکے لواحقین کے پاس غوری ہاؤس جاکر تعزیت کریں گے بعد ازاں حرا پبلک اسکول حیدرآباد روڈ طور کالونی ٹنڈوآدم کے سبزہ زار پر سہہ پہر 3 بجے عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرینگے بعدازاں میڈیا سے گفتگو اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

صوبائی امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی انکے ہمراہ موجود ہوں گے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں