ایک اور تشویش ناک ٹرین حادثہ، مسافر ٹرین گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی

کراچی سے پشاور جانے ولی رحمان بابا ایکسپریس ٹنڈو آدم کے علاقے میں پھاٹک میں پھنسے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی، ٹرین کے انجن کو شدید نقصان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 جون 2021 19:53

ایک اور تشویش ناک ٹرین حادثہ، مسافر ٹرین گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی
ٹنڈو آدم (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2021ء) ایک اور تشویش ناک ٹرین حادثہ، مسافر ٹرین گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ریلوے کی ٹرینوں کو حادثات پیش آنے کا سلسلہ رک نہ سکا۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی پشاور ریلوے ٹریک پر ایک اور ٹرین کو خوفناک حادثہ پیش آیا، لیکن معجزانہ طور پر اس حادثے میں نہ تباہی مچی نہ ہی کسی قسم کا جانی نقصان ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے پشاور جانے ولی رحمان بابا ایکسپریس ٹنڈو آدم کے علاقے میں پھاٹک میں پھنسے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور بریک وین تباہ ہوگئی جبکہ پھاٹک میں پھنسے ٹرک کو بھی نقصان پہنچا۔ اس ٹکر کے نتیجے میں گیس ٹینکر دور جا گرا لیکن معجزانہ طور پر پھٹا نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں اگر گیس ٹینکر پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی مچ سکتی تھی، نقصان ہو سکتا تھا۔ اس حادثے نے ایک مرتبہ پھر ریلوے حکام کی غفلت عیاں کر دی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی گھوٹکی میں ٹریک کی خستہ حالی کی وجہ سے 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں، جس کی وجہ سے متعداد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں