ٹنڈومحمدخان،خاصپورہ میں مویشیوں کے تاجر 55 سالہ گل حسن خاصخیلی کی گولیاں لگی لاش برآمد

جمعرات 21 فروری 2019 16:54

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے خاصپورہ میں مویشیوں کے تاجر 55 سالہ گل حسن خاصخیلی کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا، جہاں پر پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے گل حسن سومرو کے لاش کے قریب سے پسٹل اور دو گولیاں برآمد ہوئی ہیں اور قتل کی تحقیقات کی جا رہی ہے، دوسری جانب قتل ہونے والے گل حسن سومرو کے ورثاء نے بلڑی شاہ کریم روڈ پر کپورموری کے قریب لاش رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا، اس موقع پر قربان اور عمر سومرو نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے والد گل حسن سومرو کو قتل کیا گیا ہے، میرا والد جانوروں کا کاروبار کرتا تھا، ہماری کسی سے بھی دشمنی نہیں ہے، انہوںنے ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار تالپور سے اپیل کی ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں