بدعنوان لٹیرے حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے،ڈاکٹرابوالخیرمحمدزبیر

دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، علامہ سیدعقیل انجم قادری جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سیاسی جماعتوں کا امتحان شروع ہو چکا ہے کہ وہ کرپٹ حکمرانوں کو بچاتی ہیں یا منطقی انجام تک پہنچاکرکرپشن کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرتی ہیں جگنو پیلس ٹنڈو آدم میںسید الشہداء حضرت امیر حمزہ کانفرنس سے خطاب

جمعہ 14 جولائی 2017 19:11

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کو نسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہاہے کہ بدعنوان اور لٹیرے حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، عوامی عدالت میں جانے کاشور کرنے والے استعفیٰ دیکر اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیںان کے تکبر کا نشہ ہرن ہو جائے گا،جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کا امتحان شروع ہو چکا ہے کہ وہ کرپٹ حکمرانوں کو بچاتی ہیں یا انہیں منطقی انجام تک پہنچاکرکرپشن کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرتی ہیں۔

نواز شریف کی کرپٹ حکومت سے نجات حاصل کرنے کیلئے اگر اپوزیشن کومشترکہ استعفیٰ دینا پڑے تو گریز نہیں کرنا چاہئے، شریف فیملی ایک ایک کر کے ملک سے فرار ہورہی ہے جب تک مکمل فیصلہ نہیں آجاتا ان پر بیرونی ملک جانے پر پابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

بروز جمعہ جگنو پیلس ٹنڈو آدم میںسید الشہداء حضرت امیر حمزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم قریہ قریہ نظام مصطفی ﷺ کا پیغام پہنچار ہے ہیں قوم بیدار ہوجائے ممتاز حسین قادری کے مشن کی تکمیل کیلئے نظام مصطفی ﷺ کو ووٹ دے انشاء اللہ اس نظام سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گاکرپشن ،لاقانونیت ،بدعنوانی اور دھشت گردی سے ملک کو نجات ملے گی قوم کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

کانفرنس سے جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدرعلامہ سید عقیل انجم قادری ،ناظم علی آرائیں ،پیر امیرحمزہ باپو،مفتی نوید انجم فریدی ،ڈاکٹر محمدمبین قادری ،برادر محمد انورقادری ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ ڈاکٹرمحمد یونس دانش ،محمد شکیل قاسمی ،محمد رضوان شیخ ،مہتاب نورانی ،غلام مرتضی جونیجو،رئیس بابل مگسی، ریحان کے کے ،بابا مظفر قریشی ،پیر عبداللہ ،نظام علی سیال ،علی محمد ساند،عبدالرزاق آرائیںودیگرنے خصوصی شرکت کی ،آخرمیں پیر سید سجاد حسین شاہ باپو نے دعا فرمائی۔

صوبائی صدر علامہ سیدعقیل انجم قادری ودیگر مقررین نے اپنے خطاب میں سیدالشہداء سیدناامیرحمزہ ؓ کے مناقب وفضائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ خاندان نبوت ﷺ کے عظیم شہید حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ اوردین کی سربلندی کیلئے جام شہادت نوش کیاآج ان کے نام لیواقانون ناموس رسالت 295-Cاور عقیدہ ختم نبوت میں کسی بھی قسم کی ترمیم کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں