ٹنڈوالہ یار میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:22

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) ٹنڈوالہ یار میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔محکمہ سوئی سدرن گیس ٹنڈوالہ یار کی جانب سے 3روز سے گیس کی سپلائی بند ۔ عوام لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئے ۔ محکمہ سوئی سدرن گیس کی نااحلی کے باعث ٹنڈوالہ یار 1947کا منظر پیش کرنے لگا ۔ جہاں عوام لکڑیوں پر کھانا پکایا کرتی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس ٹنڈوالہ یار کی جانب سے گذشتہ 3روز سے ٹنڈوالہ یار کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے نواحی علاقوں میں گیس کی سپلائی بند کردی گئی ۔ ٹنڈوالہ یار محکمہ سوئی سدرن گیس کے انجنیئر مزمل لغاری جس سے محکمہ سوئی سدرن گیس کے بالا افسران کی پشت پنائی حاصل ہے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی من مانیا کرتے ہوئے جب چاہے گیس کی سپلائی بند کردیتا ہے ۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث اسکولوں میں زیر تعلیم معصوم بچے بغیر کھائے پیئے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے جب بچے اسکول سے اپنے گھر لوٹتے ہیں ، تو انہیں اپنے چولے سرد ملتے ہیں ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ٹنڈوالہ یار کی عوام لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئی ہے محکمہ سوئی سدرن گیس کی نااحلی کے باعث آج ٹنڈوالہ یار 1947کا منظر پیش کر رہا ہے جب عوام گیس کی سہولت نا ہونے کے باعث لکڑیوں پر کھانا پکایا کرتی تھی ۔

گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ہوٹلوں اور تندور کے کاروبار کو چار چاند لگ گئے ہوٹلوں اور تندوروں پر شہریوں جم غفیر لگا ہوا ہے ۔ جہاں عوام لائینوں میں لگ کر کھانا روٹیاں لینے پر مجبور ہیں ۔ نااحل انجنیئر سوئی سدرن گیس ٹنڈوالہ یار انجنیئر مزمل لغاری کئی سالوں سے تعینات ہے جس سے محکمہ سوئی سدرن گیس کے بالا افسران کی آشرباد حاصل ہے عوام نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار سے غیر اعلانیہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے فلفور اقدامات کریں نااہل انجنیئر سوئی سدرن گیس ٹنڈوالہ یار کو فی الفور برطرف کیا جائے بصورت ٹنڈوالہ یار کی عوام سراپا احتجاج بن جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں