سندھ ہزاروں برس تہذیب رکھنے والی دھرتی ہے ،ثقافت اور تاریخ نے دنیا میں اپنی پہچان رکھی ہے، سندھ امن کی دھرتی ہے ، انور مری، حبیب مری

پیر 4 دسمبر 2017 20:47

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء) سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے سانگھڑ ضلع کی بڑی تقریب ٹنڈوآدم میں مہران ہسٹاریکل اینڈ کلچر ل ویلفیئر سوسائٹی ٹنڈوآدم کی جانب سے شاہ عبداللطیف ہائی اسکول گراونڈ میں منعقد کی گئی ، جس میں سیاسی سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے رہنماوں سمیت ہزاروں مرد خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے ریلیوں کی صورت میں شرکت کی ، اس موقعہ پر مسلم لیگ ن کے رہنما انور مری، حبیب خان مری، پیپلز پارٹی رہنما شیر محمد ڈیرو ، دیبا سحر اور چیئرمین مہا کوسٹ آچر خاصخیلی سمیت دیگر لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہزاروں برس تہذیب رکھنے والی دھرتی ہے ، جس کی ثقافت اور تاریخ نے دنیا میں اپنی پہچان رکھی ہے، سندھ امن کی دھرتی ہے جس کا مقصد محبت پیار اورا من بکھیرناہے، صوفیاء کرام کی دھرتی نے موہن جو دڑو، برہمن آباد، مکلی، امرکوٹ جیسی بڑے تاریخی مقامات دیئے ہیں، جو دنیا میں سندھ کی پہچان بنے ہوئے ہیں، مگر ہمارے محکمہ ثقافت اور آرکیالاجی نے جو تاریخ سے ظلم کیا ہے وہو شاید کسی نے کیا ہو مگر پھر بھی سندھ دوستوں نے اپنی ثقافت اور تہذیب کی حفاظت کی ہے، جس کا مثال اتنی بڑی تقریب کا منعقد ہونا اور آج کا دن ہے ، تقریب کے دوسرے سیشن میں گورنمٹ گرلز کالیج کی اسٹوڈنٹس نے تاریخی مقامات کی سرکاری عدم دلچسپی اور ان کی تباہی پرجذباتی اور دکھدائک تقاریر کرکہ وزیر ثقافت اور آرکیالاجی کے خلاف شیم شیم کے نعروں پر بھی لوگوں کو مجبور کیا ، مزید خطاب کرتے ہوئے بچیوں نے یہ بھی کہا کے یہ بھی ہماری ثقافت نہیں ہے جو اپنی عورت کو ٹوپی پہنائی جائے جو ٹوپی عورت پر نہیں بلکہ مرد کی شان ہے، عورت اپنے دوپٹہ اور اجرک میں اچھی لگتی ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی سجاگی بھی کلچر کا حصہ ہے، تعلیم پرانہ اور معاشرے میں عزت سے چلنا سندھ کی اصل ثقافت ہے جسے اپنانا پڑے گا ورنہ سندھ کو نقصان ہی ہوسکتا ہے فائدہ نہیں ، ان کے بعد سندھ کی ثقافت اور تاریخی اصلاح کے لیئے مختلف ٹیبلوز اور خاکہ پیش کرنے کے ساتھ سندھ کے قومی سنگر دیبا سحر،غلام نبی خاصخیلی، جگاڑی جلال،کنڈو لاشاری، مٹھومزاری اور دیگر نے فن پیش کیا، آخر میں تقریب کا اختتام ہوجمالو اور سندھ اور پاکستان کے لیئے خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا ، اور اس تقریب میں آئے ہزاروں لوگوں نے خوب انجائے بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں