ٹنڈوالہ یار، چیئرمین مخدوم علی محمد ولہاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کائونسل کا اجلاس

تمام افسران کو عوام کی فلاح و بہبود والی اسکیموں کو جلد از جلد پایہ تکیمل تک پہنچانے کی ہدایت

ہفتہ 17 فروری 2018 19:58

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ کائونسل ٹنڈوالہیار کا اجلاس چیئرمین ڈسٹرکٹ کائونسل ٹنڈوالہیار مخدوم علی محمد ولہاری کی زیر صدارت کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن پاک سے شروع کی گئی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ کائونسل ٹنڈوالہیارکے تمام مرد و خواتین میمبران کے علاوہ ایس ایس پی ٹنڈوالہیار آفتاب احمد نظامانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار عبدالحفیظ لغاری و دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میںچیئرمین ڈسٹرکٹ کائونسل ٹنڈوالہیارنے تمام میمبران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علائقوں میں عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلء روڈوں کی تعمیر و مرمت، صفائی ستھرائی، تعلیم ، صحت و دیگر ضروریات کے متعلق سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں عوام کی فلاح و بہبود والی اسکیموں کو جلد از جلد پایہ تکیمل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو تمام سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جاسکیں۔

اس موقع پر میمبر عابد بچانی، ملوک نظامانی، زاہدہ بکیری، پیر غلام دستگیر جیلانی، غلام محمد، آفتاب جونیجو و دیگر میمبران نے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے، حیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے، ٹریفک نظام کو بہتر بنانے، لوگوں کو صحت کی بہترسہولتیں فراہم کرنے، ٹیل کے آبادگاروں کو ایریگیشن پانی کی فراہمی یقینی بنانے، گندم کے باردانے کی منصفانہ تقسیم کرنے، نادرا میں لوگوں کے شناختی کارڈ بنانے وغیرہ کے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہیار نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کے فالٹس کو دور کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار نے بتایا کہ صحت کی سہولیات کے سلسلے میں نئے تعمیر ہونے والے بنیادی صحت مراکز کو پی پی ایچ آئی کے حوالے کیا جائیگا تاکہ لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم ہوسکیں۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں