حیسکو نے صارفین کے لاکھوں روپے کی ادائیگی کے باوجود نئے کنکشن سمیت توسیع لوڈسے محروم

بدھ 27 فروری 2019 14:58

حیسکو نے صارفین کے لاکھوں روپے کی ادائیگی کے باوجود نئے کنکشن سمیت توسیع لوڈسے محروم
ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2019ء) حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) نے صارفین کے لاکھوں روپے کی ادائیگی کے باوجود نئے کنکشن سمیت توسیع لوڈسے محروم ، افسران بالا کی صارفین کے مسائل حل کرنے میں عدم دلچسپی، حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم میں حیسکو کی جانب سے صارفین کے مسائل کے حل کرنے کے بجائے صارف دفاتروںکے چکر لگانے پر مجبورہیں کئی ماہ سے ،پاور لومز فیکٹریز،،شادی ہال، چکی مالکان ، ہوٹلزسمیت دیگرچھوٹی بڑی صنعتوں کے قیام کے لئے کئی ماہ قبل لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس بھرنے کے باوجود کنکشن لگائے نہیں جا رہے ہیں جبکہ متعلقہ صارفین کو کئی ماہ قبل تنصیب کیا جانے والا سامان فراہم کردیا گیا تھا کنکشنز کا سامان موجود ہونے کے باوجود تنصیب کا عمل تعطل کا شکار ہے حیسکو کے مقامی افسران کے مطابق ایم این ٹی نوابشاہ گذشتہ کئی ماہ سے سرکاری ٹرانسفارمرز چیک کر ہی ہے جس کے باعث نجی کنکشنوں کے بحالی کا عمل تعطل کا شکار ہے علاوہ ازیں گھریلو اور کمرشل صارفین کوبھی سنگل فیز میٹر جاری نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں