ٹنڈوآدم تعلقہ اسپتال میں گیسٹرو کے باعث خاتون جاں بحق ، ورثاء کا احتجاج

جمعہ 1 مارچ 2019 23:15

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) ٹنڈوآدم تعلقہ اسپتال میں گیسٹرو کے باعث خاتون جاں بحق ، ورثاء کا احتجاج تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم تعلقہ اسپتا ل میں گذشتہ شب جوہر آباد کی رہائشی چالیس سالہ نسرین زوجہ مختیار چوہان علاج کے دوران وفات پا گئی ورثاء نے سماجی رہنما سلطان خاصخیلی کے ہمراہ پریس کلب پہنچ کر الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث مریضہ جان کی بازی ہار گئی اور تعلقہ اسپتال کی انتظامیہ نے مرحومہ کو گھر منتقل کرنے کے اسپتال کی ایمبولینس بھی فراہم نہیں کی جو کہ سراسر زیادتی ہے ہم نے پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعے مرحومہ کو گھر منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں