ٹنڈوآدم کے نزدیک فوجی موٹر پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں ،سامنے سے آنیوالے ٹرک کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق

بدھ 20 مارچ 2019 00:11

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ٹنڈوآدم کے نزدیک فوجی موٹر پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں سامنے سے آنیوالے ٹرک کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے تعلقہ ٹنڈوآدم ٹنڈوالہیار روڈ پر فوجی موٹر کے نزدیک دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں اور سامنے سے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر قریبی گاں میر حسن مری کا رہائشی 20 سالہ نوجوان شہباز خاصخیلی عرف راجو ولد الانا خاصخیلی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی ھونے والے میرحسن مری کا رہائشی 17 سالہ نوجوان تانیو کولھی ولد رام جی کولہی اور شہدادپور کے رہائشی 25 سالہ دھنی بخش خاصخیلی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کیا گیا زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈوآدم پنھل بلوچ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور فیاض احمد کو گرفتار کر لیا اور ٹرک تحویل میں لے کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں