ٹنڈوآدم میں تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد ، رشتہ داروں نے واقعہ خودکشی قرار دے دیا

جمعرات 4 اپریل 2019 00:05

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2019ء) ٹنڈوآدم میں تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد ، رشتہ داروں نے واقعہ خودکشی قرار دے دیا ، پولیس کا قتل کا شبہ ،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم گاؤں گیدڑ آپھن میں تین بچوں کی ماں نوجوان خاتون رخسانہ اہلیہ دوست علی لاکھوکی گردن ٹوٹی نعش کو تعلقہ پولیس نے برآمد کرنے کے بعد تعلقہ اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کی اس سلسلے میں متوفی کی مامو عرس لاکھو نے بتایا کہ رخسانہ کا شوہر کراچی مزدوری کرتا ہے اور خود گھرمیں اکیلی رہتی ہے کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے غربت سے تنگ آکر خودکشی کی ہے جبکہ ایس ایچ او تعلقہ نے بتایا کہ جس گھر سے نعش ملی ہے وہ متوفی کا ہے اور جھونپٹری نماگھر ہے جس کی اونچائی پانچ فٹ کے قریب ہے اور واقع خودکشی نہیں لگتا ہے ہمیں قتل کا شک ہے ہم واقع کی پوری تفشیش کریں گے متوفی کے میڈیکل چیک اپ کے لئے جز لے لئے ہیں اور کراچی بھیجا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں نے 90 فیصد قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے جبکہ حتمی رپورٹ کراچی سے آنے کے بعد جاری کی جائے گی علاوہ ازیں نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ خبر فائل ہونے تک واقع کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں