ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کا سال 2019-20 کا 62کروڑ روپے کا بجٹ منظور

منگل 3 ستمبر 2019 20:59

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کا سال 2019-20 کا 62کروڑ روپے کا بجٹ منظور، اپوزیشن غیر حاضر تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے چیئرمین مسرور احسن غوری نے سال 2019-20 کا چوتھا بجٹ پیش کیا جس میں بلدیہ ملازمین کی تنخواہ پنشن اور ضروری متفرق اخراجات بجلی کے بل وغیرہ کے لئے 37 کرورڑو اناسی لاکھ نو ہزار روپے مختص کئے گئے اس میں گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ بھی شامل ہے جبکہ نئے ترقیاتی کاموں کے لئے نو کرروڑ پینتیس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اس طرح بچت میں تقریباً 5313291 روپے کا تخمینہ دیکھایا گیا ہے موجودہ بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا ریٹائر ملازمین کی گریجویٹی کے لئے ایک کروروڑ روپے نا گہانی اخراجات کے لئے بیس لاکھ روپے سوشل کاموں اور عذور افراد وغیرہ کے لئے دس لاکھ روپے ملازمت کے دوران انتقال کرنے کی صورت میں ان کی فیملی کی مالی معاونت کے لئے دس لاکھ روپے ، ملازمین کے مہلک مرض علاج و معالجے کی مد میں چھ لاکھ روپے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے تین لاکھ روپے پریس کلب و الیکٹرونک میڈیا وغیرہ کی گرانٹ کے لئے تین لاکھ روپے گرانٹ برائے مدرسہ و مسجد ایک لاکھ روپے گرانٹ برائے عرس کمیٹی و عید میلاد النبیؐ کیلئے تیس ہزار روپے رکھے گئے ہیں چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری نے کہا کہ ہم اپنے شہر کو مذید خوبصورت بنانے اور عوام کی سہولت کے لئے اس بچت کے تخمینے کی رقم کو نئی اسکیموں پر خرچ کریں گے اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر ابراہیم عمرانی ، اکاونٹ آفیسر اعظم میمن، کونسلرزپارس ڈیرو، ملک ذوالفقار علی روشن ،لالا اسامہ ، عامر خاصخیلی ، انور عباسی ، رانا ذوالفقار ، آصف انصاری ، امتیاز آرائیں ، وقاص انصاری ، غلام مصطفی قریشی ، فرحت یاسمین، غلام ظہرا، ناہید مجیب ، مہر واری، ملک اسماعیل سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ اپوزیشن ممبران اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں