ٹنڈوآدم: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک درجن غریب مستحق معذوروں میں وہیل چیئر کی تقسیم

منگل 4 فروری 2020 23:28

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2020ء) الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈوآدم کی جانب سے ایک درجن غریب مستحق معذوروں میں وہیل چیئر کی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ،انجمن تاجران ٹنڈوآدم کے صدر محمد اقبال بھٹی ، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مشتاق احمد عادل، قیم عبدالغفور انصاری ، الخدمت کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ، سمیت معززین اور صحافیوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر مشتاق احمد عادل، محمد اقبال بھٹی، عبدالغفور انصاری ،سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ ، احمد بلال غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی بھی غریبوں ،ناداروں، بیواؤں اور مستحقین کی مدد کررہی ہے سردی گرمی ہرموسم میں الخدمت فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ آج کل ریاست مدینہ کی باتیں ہورہی ہیں ریاست مدینہ کا مطلب ہی انسانیت کی خدمت ہے جو عملی طور پر الخدمت فاؤنڈیشن سر انجام دے رہی ہیتعلیم، صحت، سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا دینی فریضہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس توجہ رکھیں اور غریبوں کی بھرپور مدد کریں مہنگائی کے اس دور میں غریبوں کو دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے ان حالات میں الخدمت فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل تعریف ہیں مخیر حضرات الخدمت کے ساتھ مکمل تعاون کریں تو اس سے بھی بڑھ کر مزید مستحقین تک پہنچ کر ہم انکی مدد کرسکتے ہیں۔

#

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں