ٹنڈو آدم :یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی نکالی گئی

بدھ 5 فروری 2020 20:05

ٹنڈو آدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2020ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی جماعت اسلامی کیجانب سے جماعت اسلامی کے رہنماں عبدالعزیز غوری، مشتاق احمد عادل ، عبدالغفور انصاری اور عبدالستار انصاری کی ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز، جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی فوج کے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا بھارتی فوج اور مودی کے خلاف اور پاک فوج، رینجرز اور کشمیری مجاہدین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے جماعت اسلامی کے رہنماں عبدالعزیز غوری، مشتاق احمد عادل ،عبدالغفور انصاری، عبدالستار انصاری ،حاجی نور حسن نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سب پرانا مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ، عالمی طاقتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور ان مسلمان ممالک کے حکمرانوں کا منہ چڑا رہا ہے جو مسئلہ کشمیر حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی اور کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارادیت مل کر رہے گا وہ بہت جلدے پاکستان کے ساتھ ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بچے، بوڑھیاورجوانوں کے دل کشمیری مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت کی دس لاکھ فوج کے مظالم بھی کشمیری مسلمانوں کے دل سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتے بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر بڑا ظلم ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتیں عزت و آزادی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج اور رینجرز سرحدوں پر دشمنان پاکستان کے خلاف سیسہیپلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور پوری پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں نہیں کرینگی.جبکہ جماعت اسلامی کیجانب سے سانگھڑ میں امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری ، جے آئی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل، محمد طفیل، ظہیر الدین جتوئی، راجہ وسیم راجہ راشد، سنجھورو میں عارف آرائیں، فرہاد گل، ڈاکٹر محمد سہیل ہنجرھ، فیصل موہل، جھول میں جے آئی یوتھ کے صدر امجد بھٹی، اویس علی خاصخیلی،کھڈرو، شاہ پورچاکر میں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی ریلیاں نکالی گئیں اور بھارتی افواج کے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی پرزور مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں استصواب رائے کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کو انکی مرضی کے مطابق رہنے اور جینے کا حق دے

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں