ٹنڈوآدم،امن وامان کی مخدوش صورتحال، چوروں نے مسجدوں کا بھی صفایا کردیا

ہفتہ 20 جون 2020 22:32

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2020ء) ٹنڈوآدم میں امن وامان کی مخدوش صورتحال چوروں نے مسجدوں کا بھی صفایا کردیا۔سماجی تنظیموں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں چوری کی وارداتوں میں اضافے کے سبب نا معلوم چور فراز ٹاون میں واقع گول مسجد سے جرنیٹر یو پی ایس اور چندے کی پیٹی کے تالے توڑ کر نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور دن دھاڑے محمدی ٹاون میں واقع نور مصطفی مسجد سے بیٹری پانی کی موٹر مسجد موجود چندے کی پیٹی کے تالے کاٹ کر تقریبا 13000روپے چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے دوسری جانب راجپوت ٹاون میں ارشاد راجپوت۔

(جاری ہے)

عابد راجپوت۔کے گھروں کی چھتوں سے نامعلوم چور سات سولر پلیٹیں چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے عملی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی علاوہ ازیں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے سبب سماجی تنظیموں نے ایس ایس پی سانگھڑ سے ٹنڈوآدم میں چوری کی وارداتوں میں اضافے کے باعث فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ #

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں