نوجوان شہباز میواتی بائیک ریس کی آڑ میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

ہفتہ 20 جون 2020 22:32

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2020ء) ٹنڈوآدم سے تعلق رکھنے والا نوجوان شہباز میواتی بائیک ریس کی آڑ میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون بائی پاس پر ہر جمعہ کو شہر کے منچلے نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکل ریس منعقد کی جاتی ہے جو حادثے کا سبب بنتی جارہی ہے گزشتہ روز بھی میواتی محلے کا رہائشی 24 سالہ نوجوان شہباز موٹر سائیکل پر لیٹ کر اپنے کرتب دکھا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی کار کو دیکھ کر اپنا توازن کھو بیٹھا اور کار سے ٹکرا گیا جسے تشویش ناک حالت میں وہیں موجود لوگوں نے تعلقہ ہسپتال ٹنڈوآدم میں شفٹ کیا جہاں سے اسے حیدرآباد سول ہسپتال لے گئے۔

مگر خون زیادہ بہہ جانے اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

میت گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ سوشل میڈیا پر شہر بھر سے نوجوان کی موت پر غم کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ساتھ انتظامیہ اور ایس ایس پی سانگھڑ سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ ٹنڈوآدم میں سیٹلائیٹ ٹاؤن اور اطراف کی طرف جمعہ کے روز ہونے والی بائیک ریس کی حوس نوجوانوں کی زندگی سے ہاتھ دھونے کا باعث بن رہی ہے اسکو فوری طور روکا جائے۔ تاکہ آئندہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔ زرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل بھی اسی طرح کی ریس پر پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی تھی مگر ایک مرتبہ کی کاروائی سے کچھ نہیں ہوتا شہریوں کیجانب سے مستقل بنیاد پر کاروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔#

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں