ٹنڈوآدم ، شادی سے واپسی کے دوران ڈاٹسن الٹ جانے کے باعث 5 افراد جاں بحق 25 افراد زخمی

تین کی حالت تشویشناک، نعشیں گائوں پہنچنے پر کہرام مچ گیا

منگل 18 اگست 2020 23:34

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2020ء) نوری آباد کے قریب شادی سے واپسی کے دوران ڈاٹسن الٹ جانے کے باعث 5 افراد جاں بحق 25 افراد زخمی تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، نعشیں ٹنڈوآدم کے قریب گاؤں عارب خاصخیلی پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوری آباد کے قریب ڈاٹسن کا ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے سبب کراچی سے شادی کرکے واپسی کے دوران ٹنڈوآدم کے قریبی گاؤں عارب خاصخیلی کے رہائشی بگٹی برادری کے تین افراد 60 سالہ سہراب، 30 سالہ ولی داد، 8 سالہ رشید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 25 افراد شدید زخمی ہوگئی جنہیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا علاوہ ازیں 70 سالہ مہر علی ، بھائی80 سالہ مرز علی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے زخمیوں میں تین افراد نور زادی، کناری، اور صالح محمد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی نعشیں ٹنڈوآدم کے قریبی گاوں عارب خاصخیلی پہنچنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا دوسری جانب متوقی میں چنو ولی داد محلہ الہیار گوٹھ ، سہراب گاوں اڈیرولعل جبکہ تین افرادمہر علی،مرز علی،بچہ رشید ٹنڈوآدم کے گاؤں میر محمد کے رہائشی تھے بد نصیب ڈاٹسن میں سوار دولہا سیف الدین بگٹی واپسی کے دوران ٹنڈوآدم آرہے تھے کہ یہ حادثہ رونما ہوا جبکہ ڈاٹسن میں سوار دولہا اور دلہن معجزانہ طور پر محفوظ رہے ورثا کے مطابق نعش کی حیدرآباد کے قریب گاؤں کتھڑ کے قبرستان میں تدفین کی جائیگی اطلاعات کے مطابق بگٹی قبیلے کے افراد کتھڑو کے رہائشی تھے جو کچھ عرصہ قبل ٹنڈوآدم کے نزدیکی گاؤں عارب خاصخیلی کے قریب 17 ایکٹر زمین خرید کر کھیتی باڑی کرکے اپنا گذر بسر کرتے تھے متوفیوں کی نعش گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔

#

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں