تمام بچوں کا تعلیمی سلسلہ جلد از جلد بحال کیا جائے، تنظیم اساتذہ سندھ

کرونا کے نام پر ملنے والی بیرونی امداد سے چھوٹے نجی تعلیمی اداروں اور ان کے اساتذہ کی فوری مالی معاونت کی جائے ،پروفیسر نصراللہ لغاری

منگل 22 ستمبر 2020 23:16

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری نے کہا کہ تمام بچوں کا تعلیمی سلسلہ جلد از جلد بحال کیا جائے۔ کرونا کے نام پر ملنے والی بیرونی امداد سے چھوٹے نجی تعلیمی اداروں اور ان کے اساتذہ کی فوری مالی معاونت کی جائے نسل نو کی تعمیر تعلیم سے ہی ممکن ہے ملک کو مزید تعلیمی پسماندگی کی طرف نہ دھکیلا جائے۔

ہر شعبہ اپنی جگہ بحال ہوچکا ہے لہٰذا بغیر کسی رکاوٹ کے تمام بچوں کے تعلیمی سلسلے کو جلد مرحلہ وار بحال کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری نے ٹنڈو آدم میں منعقدہ دو روزہ صوبائی تربیت گاہ کے کامیاب انعقاد پر ضلع سانگھڑ کے اساتذہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہ صوبائی حکومت کو کرونا کے نام پر جو لاکھوں ڈالر فنڈ ملا ہے وہ فنڈ کہاں ہی تعلیمی بندش سے چھوٹے نجی تعلیمی اسکولز مالی مشکلات کا شکار ہیں اپنے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دے پارہے ہیں۔حکومت فوری طور پر کرونا فنڈ سے نجی اساتذہ کی مالی امداد کرے اور چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کو آسان شرائط پر قرضہ دے تاکہ بغیر دشواری کے پھر سے اسکولوں میں تعلیمی نظام بحال ہوسکے۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری نے کہا کہ تنظیم اساتذہ ملک بھر کے اساتذہ کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی، یکساں نظام تعلیم بذریعہ قومی زبان کے مکمل نفاذ تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔عشائیہ سے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری صادق موسیٰ،جاوید اخلاق،اسلم قریشی،عرفان قائم خانی،مشرف کریم،عبدالغفور انصاری، عریف اللہ سیفی، عبدالستار انصاری ،پروفیسر احمد جبران غوری،بلال غوری، مظفر علی بہلم،جہانگیر اقبال ، فرید احمد انصاری، سمیع الدین شیخ نے بھی خطاب کیا

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں