ٹنڈو آدم ،موجودہ حکومت نے 900 دنوں میں جھوٹ و بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے،سینیٹر سراج الحق

ہفتہ 19 دسمبر 2020 00:16

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2020ء) سینیٹر سراج الحق کا ٹنڈوآدم میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 900 دنوں میں جھوٹ و بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔اب تو ان کے اپنے لوگ بھی خفا ہوگئے ہیں۔قبل از وقت سینٹ الیکشن اور شوآف ہینڈ کی ترمیم کی تیاری سے حکومتی پریشانی عیاں ہے کیونکہ ان کو خوف ہے کہ اپنے لوگ بھی ساتھ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا مرحوم عبدالعزیز غوری نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ وہ شہر کے ہر مظلوم اور کمزور کی آواز و سائبان اور ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حرا پبلک اسکول کے سبزہ زار میں جماعت اسلامی سندھ کے بزرگ رہنما سابق امیر ضلع عبدالعزیز غوری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب دوران کیا۔

(جاری ہے)

نائب امیر اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، عبدالوحید قریشی، سینیٹر امام الدین شوقین، سابق سینیٹر جام کرم علی خان، جام شبیر علی خان، بار کے صدر عبداللہ خٹک ایڈوکیٹ ، مرحوم کے صاحبزادگان عمران غوری، احمد بلال غوری، مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

اجتماع میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاؤہ سانول ڈیرو،رئیس شکیل احمد مری، لالا محمد ایوب خان، رئیس حبیب خان مری، مولانا راشد مدنی، مولانا حاجی سلیم الدین انصاری، حافظ عبدالمالک، علی بخش نظامانی، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کاشف سعید، عبدالحفیظ بجارانی، محمد افضال آرائیں، ظفر اقبال، حافظ طاہر مجید، دیدار حسین، محمد رفیق منصوری، بڑی تعداد میں معززین و علمی ادبی شخصیات بھی شریک تھیں قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے غوری ہاؤس جاکر عبدالعزیز غوری کی وفات پر انکے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا اور اللہ تعالیٰ سے انکی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں