معلمی وہ فریضہ ہے جو سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کا طرہ امتیاز تھا،نواب زین العابدین

جمعرات 14 جنوری 2021 20:08

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) معلمی وہ فریضہ ہے جو سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کا طرہ امتیاز تھا معلمی کا فریضہ فرض کفایہ نہیں بلکہ فرض عین ہے معلم دلخ کا نقشہ بدل دیتا ہے معلم ایک شخصیت کا نام ہے اگر اسکے وجود کو معاشرے سے ہٹا دیا جائے تو یہ معاشرہ بے معنی اور نامکمل ہوگا معلم نسلوں کی آبیاری کرتا ہے قوموں کے بنا بگاڑ میں والدین سے زیادہ اساتذہ کا کردار ہوتا ہے معلم کا ہتھیار اسکی کتاب اور قلم ہے اور اس مستقبل اور شفقتوں کا محور اس کا طالبعلم ہے معلم اپنی صلاحیتوں سے دل کا نقشہ بدل دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گزیٹیڈ افسران کی یونین کے صوبائی جنرل جنرل سیکریٹری و ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم حیدرآباد نواب زین العابدین لغاری، گسٹا ضلع سانگھڑ کے صدر رستم خان نظامانی، جنرل سیکریٹری فضل اللہ عمرانی، تعلقہ کے صدر گل محمد نظامانی، ہیڈماسٹر سرسید سومار خان چاکرانی، گسٹا سرسید یونٹ کے صدر غلام یاسین آرائیں، اشتیاق احمد قربان بجورو اور عمران غوری نے سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول کے دو سینئر اساتذہ غلام قادر کھوسو اور عبدالغفور انصاری کے ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر تمام مہمانوں کو سندھ روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے مقررین نے کہا کہ ہم پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم قوم کے نونہالوں کی بہتر سے بہتر تربیت کریں اور انہیں علم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں لگائیں انہوں نے کہا غلام قادر کھوسو اور عبدالغفور انصاری نے اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ دی اور آج وہ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ہم سے جدا ہورہے ہیں ان کا خلا پر نہیں ہوسکتا مقررین نے کہا کہ گسٹا استادوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو استادوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور رہے گی ہم اپنی ڈیوٹی کرکے ہی اپنا رزق حلال کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اسکولوں میں بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دیں تاکہ دنیا و آخرت کی کامیابی ہمیں نصیب ہو. اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ غلام قادر کھوسو اور عبدالغفور انصاری نے بھی خطاب کیا اور اپنے اعزاز میں دی گئی پر تکلف پارٹی پر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں