حکومت نے اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو اپنے حقوق چھین کر لیں گے،صاحبزادہ صادق جان

جمعرات 21 جنوری 2021 22:47

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) حکومت نے اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو اپنے حقوق چھین کر لیں گے، تنظیم اساتذہ ، اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ صادق جان ٹنڈوآدم میں مختلف اسکولوں اور کالجز منعقدہ اساتذہ کے استقبالیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو اپنے حقوق چھین کر لیں گی- تنظیم اساتذہ ، اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔

(جاری ہے)

تنظیم اساتذہ ایک ہمہ گیر تحریک ہے جو اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ان کو فرائض کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دلاتی ہے انھوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں تا کہ ہماری نسل نو کی تعمیر میں اپنی بھر پور صلاحتیں اور کردار ادا کریں تا کہ ہماری نسل جدید دور کے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرسکے انہوں نے کہا کہ ہمیں طلبا کو نہ صرف زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے بلکہ انہیں نظریاتی طور پر بھی پختہ کرنا ہی- مرکزی صدر صاحبزادہ صادق جان نے کہا کہ پاکستان جس نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اسی نظریہ پر عمل کرنے پر اس ملک کی بقا اور فلاح وابستہ ہے انہوں نے نصاب تعلیم کو نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نظریہ پاکستان سے متصادم کوئی پالیسی قبول نہیں کی جائے گی- قبل ازیں مرکزی صدر صاحبزادہ صادق جان نے نیو علیگڑھ کالج، ڈاکٹر ضیاالدین پرائمری اسکول، گورنمنٹ سندھی مین پرائمری اسکول اور گورنمنٹ مرزا قلیچ بیگ پرائمری اسکول کا دورہ کیا جہاں اساتذہ نے گل پاشی اور ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا- مرکزی صدر کے ساتھ مرکزی سیکریٹری ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ، گرینڈ ایمپلائز الائنس کیپی کے صدر محمد باچا شاہ، جوائنٹ سیکریٹری کے پی کے عبیداللہ، صوبائی صدر سندھ پروفیسر نصراللہ لغاری، سیکریٹری صوبہ پروفیسر رئیس احمد منصوری، ضلع سانگھڑ کے صدر سید عریف اللہ سیفی، سیکریٹری مالیات سندھ عبدالستار انصاری، سیکریٹری ضلع مشرف کریم، جوائنٹ سیکریٹری احمد بلال غوری، عبدالغفور انصاری، مظفر علی بہلم، اور جہانگیر اقبال بھی ان کے ہمراہ تھی-

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں