صحافیوں نے اپنے قلم کی طاقت سے مظلوم کو انصاف فراہم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، رضوان بھٹی

جمعہ 12 فروری 2021 23:11

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2021ء) صحافیوں نے اپنے قلم کی طاقت سے مظلوم کو انصاف فراہم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، صحافی مظلوم کی آواز کو ملک کے کونے کونے میں پہنچاتے ہیں مسائل کو اجاگر کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور صحافی و کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری رضوان احمد بھٹی خازن وحید راجپر، kuj کے سابق صدر مسعود یوسفی،حنیف اکبر طارق ابوالحسن ،خلیل ناصر، ریاض ساگر ،منیر عقیل انصاری اور دیگر نے ٹنڈوآدم پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پریس کلب وسیم فاروقی، جنرل سیکریٹری امداد راہی، چیئرمین ورکنگ کمیٹی شیراز سموں، عمر فاروق قریشی، وقاص یوسفزئی، حاجی خان سولنگی، عمران غوری، جاوید عالم راجپوت، صدیق مستانہ، علی رضا اور دیگر صحافی موجود تھے اس موقع پر مہمان صحافیوں نے کہا کہ کہا کہ معاشرہ میں صحافیوں کا کرداربہت اہم ہے جو مظلوموں کی آواز اعلی ایونواں تک پہنچانے کے لئے کٹھن مراحل سے گزرتے ہیں اور ملک بھر میں صحافیوں کو بڑے مسائل درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے قلم سے ہی ایک غریب اور مظلوم کی آواز اعلی افسران تک پہنچتی ہے صحافیوں کے ساتھ آئے دن ظلم ہورہے ہیں اسکی وجہ یہ ہیکہ سچائی سننے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے صحافیوں کے معاملے پر حکمران اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن جاتے ہیں پریس کلب ٹنڈوآدم کے صدر وسیم فاروقی، جنرل سیکریٹری امداد راہی نے تمام مہمانوں کا ٹنڈوآدم پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا بعدازاں پریس کلب ٹنڈوآدم آنیوالے مہمانوں کو صدر پریس کلب اور عہدایداران کی جانب سے سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کئے گئے اس موقع پر ضلع سانگھڑ کی ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیت و جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے سابق رکن عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ، اور پریس کلب ٹنڈوآدم کے سرپرست اعلی منظور احمد یوسفزئی کے بھائی خلیل یوسفزئی کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی.

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں