سانگھڑ میں افسوسناک واقعے کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے

پیر 19 اپریل 2021 17:25

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں افسوسناک واقعے کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم میں پیش آیا، جہاں کھنڈو روڈ پر موٹر سایکل سوار تین افراد پر اچانک گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی تاریں گرگئیں، جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور پوتا شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ٹنڈوآدم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا ملازم تریپن سالہ عبدالحکیم چھٹو، اسکا تیس سالہ بیٹا غلام قادر چھٹو اور پوتا بارہ سالہ جاوید چھٹو شامل ہیں۔افسوسناک واقعے کے بعد پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور تینوں لاشوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق گاں چھٹہ موری سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں