ٹنڈوآدم،حیسکوکی نااہلی ،باپ، بیٹااور12سالہ پوتاکرنٹ لگنے سے موقع پردم توڑگئے

پیر 19 اپریل 2021 23:36

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) حیسکوکی نااہلی باپ، بیٹااور12سالہ پوتاکرنٹ لگنے سے موقع پردم توڑگئے حیسکوایکسیئین ایس ڈی او اور لائن سپریڈنٹ پرمقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے کھنڈو روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس کے نزدیک موٹر سائیکل سواروں پر 11 ہزار وولٹیج کی بجلی کی تار گر گئی جس کے نتیجے میں ٹنڈوآدم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا ملازم 53 سالہ عبدالحکیم چھٹو ولد عبدالرحیم چھٹو،بیٹا 30 سالہ غلام قادر چھٹو اور پوتا 12 سالہ جاوید ولد غلام قادر چھٹو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ٹنڈوآدم پولیس نے تینوں نعشوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کیا تینوں متوفی ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور نزدیکی گاؤں چھٹہ موری کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ٹنڈوآدم کے سیاسی و سماجی حلقوں نے مین سڑک پر بجلی کی تار گرنے سے تین قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انکا مقدمہ حیسکو چیف، ایس ای ،ایکسیئن ، ایس ڈی او اور متعلقہ ایل ایس اور دیگر اسٹاف پر درج کیا جائے شہر و دیہاتوں میں ہر جگہ بوسیدہ اور ناکارہ تاریں لگی ہوئی ہیں جو کئی اور حادثات کو جنم دے سکتی ہیں کامقدمہ مقتول عبدالحکیم چھٹوکیماموں محمدشریف چھٹوکی مدعیت میں ٹنڈوآدم سٹی تھانیپر ایکسیئن حیسکو ٹنڈوآدم عزیزبھٹو، ایس ڈی او سب ڈویڑن اوڈیرولعل غیاث الدین شیخ اور ایل ایس امام بخش مشوری کیخلاف ایف آئی نمبر 76/2021زیردفعہ 322/427کیتحت درج کرلیاگیا ایس ڈی او اور ایل ایس کو پولیس نے گرفتار کرکے لاک اپ کردیا جبکہ ایکسیئن ٹنڈوآدم عزیز بھٹو کی گرفتاری عمل نہ آسکی. جبکہ جاں بحق ہونیوالے تینوں افراد کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں عبدالحکیم چھٹو میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ ٹنڈوآدم نیوعلی گڑھ کالج ،ٹنڈوآدم گرلز کالج، سرسید ہائی اسکول کے پروفیسرز، اساتذہ، اسٹاف، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، علاقے کے زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں