اے ایس پی ایاز حسین نے ضلع سانگھڑ میں تعلقہ ٹنڈوآدم کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 17 جون 2021 22:22

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) اے ایس پی ایاز حسین نے ضلع سانگھڑ میں تعلقہ ٹنڈوآدم کا چارج سنبھال لیا ٹنڈوآدم میں تعینات کیے گئے اے ایس پی ایاز حسین نے آج تعلقہ ٹندوآدم کا چارج لینے کے بعد سب ڈویژن ٹنڈوآدم اور سب ڈویژن جام نواز علی میں تعینات ایس ایچ اوز، ھیڈ محررز ، ریڈر اور 15 مددگار انچارجز سے تعارفی میٹنگ کی اور سب ڈویژن میں امن و امان اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا میٹنگ کے بعد سب ڈویژن ٹندوآدم میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹنڈوآدم کی اہم شاہراہوں محمدی چوک، ایم اے جناح روڈ، لطیف گیٹ، بیرانی چوک ، بھٹائی نگر، فلائی اوور، گول چکرا، کالی روڈ، اسٹیشن چوک سے محمدی چوک تک فلیگ مارچ کیا فلگ مارچ میں ایس ایچ او سٹی جمن کھوسو، ایس ایچ او بی سیکشن ذوالفقار پائی، 15 مددگار کے انچارج اعظم بھنگوار، نور خان ،سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں