پی پی ایچ آئی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے کووڈ 19 کا الائونس نہ دینے اور ڈاکٹر راجا اسحاق کو برطرف کئے جانے کے خلاف ریلی نکالی گئی

جمعرات 15 جولائی 2021 23:33

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) پی پی ایچ آئی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے کووڈ 19 کا الائونس نہ دینے اور ڈاکٹر راجا اسحاق کو برطرف کئے جانے کے خلاف آفیس سے ریلی نکال کر حیدرآباد بدین روڈ بائی پاس کے قریب روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا گیا اس موقع پر پی ایم اے کے ضلع جنرل سیکریٹری ڈاکٹر آفتا ب لغاری ، پی پی ایچ آئی کی ڈاکٹر سیدہ رضوانہ شاھ ،ڈاکٹر راجا ، افشاں خاصخیلی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی انتظامیہ ہمارے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کر رہی ہے اور ہماری جائز مراعات نہیں دی جارہی ہیں کووڈ 19 میں فرنٹ لائین پر کام کرنے والے ڈاکٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکروں کو ایک سال سے الانس نہیں دیا جارہا ہے اور آواز بلند کرنے پر پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹر راجا اسحاق کو برطرف کر دیا گیا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے اس طرح کی نا انصافی کو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ اور پی پی ایچ آئی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ڈاکٹر راجا اسحاق کو فوری طور بحال اور کووڈ 19 کا الانس دیا جائے

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں