پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم کا دورہ

گائنی وارڈ میں آپریشن نہ ہونے اور رات کے وقت ڈاکٹروں کی جانب سے رات کی ڈیوٹی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار ایم ایس کی جانب سے بجٹ، ڈاکٹروں کی کمی اور ڈرینیج سسٹم سمیت دیگر مسائل پیش سینیٹر کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:18

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم کا دورہ، گائنی وارڈ میں آپریشن نہ ہونے اور رات کے وقت ڈاکٹروں کی جانب سے رات کی ڈیوٹی نہ کرنے پر تشویش، ایم ایس کی جانب سے بجٹ، ڈاکٹروں کی کمی اور ڈرینیج سسٹم سمیت دیگر مسائل پیش سینیٹر کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر و آئل اینڈ گیس ڈولپمینٹ کمیٹی ضلع سانگھڑ کے چیئرمین ملک امام الدین شوقین نے تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم کا دورہ کیا انہوں نے اسپتال میں گائنی کے آپریشن نہ کرنے، رات کے وقت ڈاکٹرز کی جانب سے ڈیوٹیز سے غیر حاضر رہنے اور اسپتال میں لیبارٹری فنکشنل نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم ڈاکٹر کلثوم عمرانی کو ہدایت کی کہ اسپتال کے مسائل بتانے کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی کو بھی بہتر بنانے کیلئے توجہ دیں شہری ہمارے پاس اسپتال کے متعلق شکایات لے کر آتے ہیں کہ رات کے وقت میں اسپتال میں ڈاکٹر نہیں ہوتے عملے کا رویہ بھی ٹھیک نہیں ہے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر کلثوم عمرانی، ڈاکٹر صادق بلوچ ،سماجی رہنما علی اکبر ڈوگر ایڈوکیٹ اور دیگر نے سینیٹر ملک امام الدین شوقین کے سامنے مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کا سالانہ بجٹ بہت کم ہے اسپتال میں ملازمین کی کالونی کا ڈرینیج سسٹم کافی عرصہ سے تباہی کا شکار ہے اسے بحال کرایا جائے اسکی خراب مشینوں کی مرمت کرائی جائے سمیت دیگر مسائل پیش کئے اس کے جواب سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوآدم کی تباہ حال سڑکیں حیدرآباد روڈ، کالی روڈ، بنگلہ روڈ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے آٹھ کروڑ روپے منظور کراچکے ہیں اور آئندہ ہفتے سے سڑکوں کا کام شروع ہوجائے گا۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں