دارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم کا ٹنڈو آدم میرپور خاص روڈ پر واقع کاٹن فیکٹریز کا دورہ

منگل 26 اکتوبر 2021 23:59

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے ریجنل انچارج گل امیر سمبل کی سربراہی میں ٹیم نے ضلع سانگھڑ کے تعلقہ ٹنڈو آدم میرپور خاص روڈ پر واقع کاٹن فیکٹریز کا دورہ ۔ ماحولیاتی قانون پر عمل نہ ہونے پر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے وزیر برائے ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی اور یونیورسٹیز و بورڈز محمد اسماعیل راہو اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ(سیپا)نعیم احمد مغل کی خصوصی ہدایت پر ریجنل انچارج شہید بینظیرآباد گل امیر سمبل اپنے ٹیم کے ہمراہ ٹنڈوآدم میرپورخاص روڈ پر واقع کاٹن فیکٹریز کا دورہ کیا جس مین ہوا کے گدلان کو معیار کی اندر نہ ہونے پر فیکٹری مالک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹری مالکان کے خلاف جلد سے جلد کورٹ میں کیس داخل کراکے عوام کو رلیف دینے کا حکم جارے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سیپا ٹیم نے کچھ فیکٹریز میں ہوا کے گدلان روکنے کی لیے سسٹم نہ ہونے پر فیکٹری مالکاں کو حکم دیا کہ جلد سے جلد سسٹم لگاکے ماحول کو بہتر بنایا جائے۔ اس موقع پر ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے ریجنل انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی خاص ہدایات پر آج ہم نے مختلف فیکٹریز کا دورہ کیا ہے اور ماحولیاتی قانون 2014 کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام لینے کی ہدایت کے گئی ہے۔

سیپا ہر ہال میں عوام کو ماحولیاتی گدلان سے بچانی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اور جو مالکاں ماحول خراب کرنے کی زمہ دار پائے گئے ان کو سیپا ایکٹ 2014 کے مطابق نوٹس جاری کیے جائینگے۔ اور اس پر عمل نہ کرنے والوں پر(سیپا)ایکٹ 2014 کے مطابق سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں