سپریم کورٹ کے احکامات پر ٹنڈوآدم میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن، سڑکوں پر رکھا سامان اٹھالیا گیا

منگل 2 نومبر 2021 23:52

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2021ء) سپریم کورٹ کے احکامات پر ٹنڈوآدم میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن، سڑکوں پر رکھا سامان اٹھالیا گیا، نالیوں پر بنائے گئے تھلے توڑ دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ناجائز تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ احکامات پر چیف مونسپل آفیسر ٹنڈوآدم ہمایوں عمران راجپوت نے پولیس اور اینٹی انکروچمینٹ سیل مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم، چیف سینیٹری انسپکٹر اور عملے کے ہمراہ محمدی چوک، ٹنڈوالہیار روڈ، بلدیہ چوک،چھتری چوک، ایم اے جناح روڈ تا لطیف گیٹ تک تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرکے سڑکوں پر رکھا سامان، اٹھایا لیا گیا، غیر قانونی پارکنگ، ناجائز چنگچی رکشہ اسٹینڈ اور نالیوں پر بنے ہوئے تمام تھلے اور رکاوٹیں توڑ دی گئیں لکڑی تختے، بینچیں، پان کے کیبن، ٹھیلے، مولٹی فوم کے گدے، تکیوں سمیت دیگر سامان مونسپل کی گاڑیوں میں ضبط کرلیا گیا اور مونسپل آفس میں جمع کرایا گیا ٹنڈوآدم کے سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے ناجائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہے کہ یہ آپریشن غریب طبقے تک محدود نہ کیا جائے بلکہ بلا تفریق پورے شہر میں جہاں جہاں گلیاں اور پورے پورے محلے قبضہ ہوگئے ہیں بڑی بڑی سڑکیں قبضے کی وجہ سے سکڑ گئی ہیں انکے خلاف بھی بھر پور آپریشن کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں.

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں