ٹنڈوآدم میں دن دہاڑے کیلے کے بیوپاری سے 11 لاکھ روپے چھین لئے

جمعرات 18 نومبر 2021 23:13

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2021ء) ٹنڈوآدم میں دن دہاڑے کیلے کے بیوپاری سے 11 لاکھ روپے چھین لئے گاڑی پر فائرنگ بیوپاری زخمی،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے نزدیک خدا آباد ریلوے پھاٹک پر تین مسلح ملزمان نے کیلے کے بیوپاری خدابجش مکرانی کی کار پر فائرنگ کردی جس سے کار کا شیشہ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں بیوپاری زخمی ہوگیا مسلح ملزمان 11 لاکھ روپے چھین کر بآسانی فرار ہوگئے بیوپاری ٹنڈوآدم کی بجی بینک سے پیسے نکلوا کر پارٹی کو پیسے دینے جارہا تھا کہ خدا آباد ریلوے پھاٹک بند ہونے کے دوران مسلح ملزمان نے کارروائی کی اور بآسانی فرار ہوگئی

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں