ٹنڈوآدم اور اسکے گردونواح میں آوارہ کتوں نی5بچوں سمیت آٹھ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

پیر 18 جولائی 2022 23:25

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2022ء) ٹنڈوآدم اور اسکے گردونواح میں آوارہ کتوں نی5بچوں سمیت آٹھ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم اور اسکے گردونواح میں آوارہ کتوں نے 5بچوں سمیت 8 افراد کو جن میں خدا آباد پھاٹک کے نزدیک 33سالہ رشید علی ولد محمد رمضان، رشید کالونی میں 10 سالہ نجو ولد ہریو اور 10 سالہ محمد حسین ولد امتیاز علی، گوٹھ محمد خاصخیلی میں میں 7 سالہ حمید علی ولد محمد عرس، گوٹھ غازی خان کاتیار میں 12 سالہ اعظم ولد غلام مرتضی، بلوچ محلے میں 8سالہ محمد حسن ولد غلام رسول، شہر میں 24 سالہ طیب ولد ادریس اور 30 سالہ غلام عباس ولد مھر کو کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم لایا گیا اور وہاں سے مرہم پٹی کے بعد رخصت کردیا گیا سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات پر عوامی حلقوں اور جماعت اسلامی کے رہنماں مشتاق احمد عادل اور عبدالغفور انصاری نے انتظامیہ سے کتا مار مہم شروع کرنے اور اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں