جماعت اسلامی یوتھ ونگ جوہر آباد کے رضوان احمد شیخ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

منگل 19 جولائی 2022 22:48

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2022ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ جوہر آباد کے رضوان احمد شیخ کرنٹ لگنے سے جاں بحق.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ ونگ جوہر آباد ٹنڈوآدم کے صدر رضوان احمد شیخ اپنے گھر سوئے ہوئے تھے جونہی نیند سے بیدار ہوئے تو ان کا ہاتھ ٹیبل فین سے ٹکرا گیا اور موسم برسات میں برقی آلات میں کرنٹ آنے کے باعث انہیں کرنٹ لگ گیا اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر مقامی نجی اسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے رضوان احمد شیخ جماعت اسلامی یوتھ ونگ انتہائی متحرک رہنما تھے اور علاقے میں سماجی خدمات میں پیش پیش رہتے تھے انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ اور الخدمت فانڈیشن کی جانب سے علاقے کے لوگوں کی بہت مدد کی وہ خود انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے انکی نماز جنازہ و تدفین جوہر آباد قبرستان میں ہوئی انکی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی، تنظیم اساتذہ، الخدمت فانڈیشن کے رہنماں مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری، عبدالستار انصاری، حاجی رشید احمد، حاجی نور حسن، سید عریف اللہ، سید توحید احمد شاہ ایڈوکیٹ ، فیصل غفور، عدیل معروف، پروفیسر احمد بلال غوری، پروفیسر احمد جبران غوری، مشرف کریم،مطلوب پٹھان ، مظفر علی بہلم،اعجاز احمد انصاری، سمیت اہل علاقہ و عزیز و اقارب نے شرکت کی انجمن تاجران ٹنڈوآدم کے صدر محمد اقبال بھٹی،نائب صدر حبیب خان بہلم، جنرل سیکریٹری عبدالقدیر مغل،خازن نوشاد شیخ، فیصل عزیز غوری ایڈوکیٹ، کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ، راشد علی خان ایڈووکیٹ نے رضوان احمد شیخ کی اچانک کرنٹ لگنے سے موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے اللہ تعالی سے انکی مغفرت کی دعا کی ہے اور صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ انتہائی غریب گھرانہ ہے اور مرنے والا اپنے گھر والوں کا سہارا تھا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انکی مالی امداد کی جائے گی۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں