ٹنڈوآدم اور اسکے گردونواح میں آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

ہفتہ 23 جولائی 2022 00:08

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2022ء) ٹنڈوآدم اور اسکے گردونواح میں آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم اور اسکے گردونواح میں آوارہ آوارہ کتوں ایک خاتون سمیت 5افراد جن اسٹیشن چوک میں 26سالہ جنید اکرم، کیہری پاڑے میں 50 سالہ زینت، گوٹھ رضا محمد میں 35 سالہ عابد رضا، گوٹھ شاہ بیگ مری میں 13سالہ یار محمد اور جام گوٹھ میں 29 سالہ رانا ولد انور کو کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم لایا گیا جہاں مرہم پٹی کے بعد انہیں روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں