برسات سے قبل حکومتی ہدایات کے باوجود سانگھڑ کی انتظامیہ نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئی: محمد حسین محنتی

جمعرات 28 جولائی 2022 22:50

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2022ء) برسات سے قبل حکومتی ہدایات کے باوجود سانگھڑ کی انتظامیہ نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے عوام کا بہت نقصان ہوا ہے ان خیالات کا جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے سانگھڑ میں برسات زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل کے مطابق برسات متاثرین میں کھانا اور ٹینٹ تقسیم کئے اس موقع پر انہوں کا کہنا کہ محکمہ موسمیات کی قبل از وقت پیش گوئی کے بعد سندھ اور ضلعی حکومت نے سم نالوں اور سیوریج نالوں کی صفائی اور بندوں کو مضبوط کرنے کے اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے عوام کا بہت نقصان ہوا ہے مکانات پانی میں بہہ گئے ہیں مال مویشی مررہے ہیں تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہیں لوگ دربدر کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وفاقی اور سندھ حکومت کے پاس مالی وسائل ہونے کے باوجود عوام کی مدد کرنے میں ناکام ہیں عوام کو ریلیف اور ریسکیو نہیں کیا جارہا ایسا عمل حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈی سی سے لے کر دیگر افسران ایم پی اے ،ایم این اے فوٹو سیشن تک محدود ہیں اس وقت یوسی گجری کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئی ہیں الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم اپنی بساط اور محدود وسائل کے ساتھ متاثرین کے لیے کھانے اور عارضی خیمہ بستیاں قائم کر رہی ہے انہوں کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی تک اپنا کردار ادا کریں گے متاثرین کے مکانات تعمیر کرانے کے بھی اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے برسات متاثرین میں ٹینٹ اور کھانا بھی تقسیم کیا اس موقع پر ضلعی امیر محمد رفیق منصوری،نائب امیر ظہیرالدین بابر جتوئی، الخدمت فاؤنڈیشن سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت کارکن الخدمت حافظ احمد منور وڑائچ ، سیف اللہ خٹک، لعل ضمیر خان، عامرخان اور دیگر بھی موجود تھی

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں