مہنگائی کا طوفان اور خراب معاشی صورتحال سے ہر شہری پریشان ہی:محمد حسین محنتی

آئی ایم ایف کی بجائے اللہ کی غلامی اختیار کرنے سے ہی ملک بحران سے اور عوام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں: امیر جماعت اسلامی سندھ

جمعہ 29 جولائی 2022 22:38

ٹنڈو آدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2022ء) امیر جماعت اسلامی سندھ سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان اور خراب معاشی صورتحال سے ہر شہری پریشان ہے۔آئی ایم ایف کی بجائے اللہ کی غلامی اختیار کرنے سے ہی ملک بحران سے اور عوام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوثر مسجد ٹنڈوآدم میں منعقدہ اجتماع کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔

قبل ازیں ضلع سیکرٹری عبدالغفور انصاری نے بلدیاتی انتخابات، صدر الخدمت فاؤنڈیشن سیدتوحید احمد شاہ ایڈوکیٹ نے الخدمت قربانی پروجیکٹ اور مقامی سیکرٹری عبدالرحمان نے چرم قربانی مہم کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ، نائب امیر ضلع مشتاق عادل اور قائم مقام امیر حاجی نور حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی امیر نے کہا کہ ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور چھوٹے دکانداروں پر فکس ظالمانہ ٹیکس قابل مذمت ہے۔

پاکستان قرآن و سنت کے نفاذ کے لیے قائم ہوا تھا مگر اللہ سے وعدہ خلافی کی وجہ سے آج مہنگائی، معیشت کی تباہی، بیروزگاری اور بارش سمیت قدرتی آفات سے دوچار ہیں۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک اور ایک نظریاتی و انقلابی تحریک ہے ہمارے لئے انتخابات میں ہار جیت کوئی اہمیت نہیں رکھتی اصل بات دعوت حق کیلئے استقامت کے ساتھ کھڑا رہنا ہے ٹنڈوآدم میں کارکنوں نے جس طرح محدود وسائل حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود جس جذبے کے ساتھ مقابلہ کیا اور گھر گھر جاکر جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام پہنچایا وہ قابل تحسین ہے اسلامی پاکستان و خوشحال پاکستان اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی عوام نے ملک میں تمام پارٹیوں اور نظاموں کو آزمایا ہے مسائل حل نہیں ہوئے اس لئے کہ اب حل تو صرف جماعت اسلامی ہے جماعت ہی دیانت داری کے ساتھ ملکی معاملات کو چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے ہماری تاریخ اور ممبران اسمبلی کا حال ماضی تابناک اور روشن ستارے کی مانند ہے جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہی

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں