سانگھڑ ، محرم الحرام میں سیکورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کے مانیٹرنگ سیل قائم

اتوار 31 جولائی 2022 00:00

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اعجاز احمد جتوئی کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل قائم کر لیا ہے جبکہ ضلع بھر کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں ہیڈ کوارٹر میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی آفس سانگھڑ سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اے ڈی سی ون اعجاز احمد جتوئی کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا. مختلف محکمے ریونیو، صحت، لوکل گورنمنٹ، ورکس اینڈ سروسز، سول ڈیفنس ، میونسپل اینڈ ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن، لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر، انفارمیشن اور حیسکو کو ہدایت کی گئی ہے کے وہ مانیٹرنگ سیل سے رابطے میں رہی جبکہ مانیٹرنگ سیل کے انچارج اعجاز احمد جتوئی سے موبائل نمبر 03453368987، فون نمبر 0235920104 اور فیکس نمبر 0235920101 پر رابطہ کیا جاسکتا ہی. دوسری جانب محکمہ اطلاعات سانگھڑ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل اور صحافیوں سے مسلسل رابطے میں رہنے اور معلومات کی فراہمی کے لیے عبدالمجید راھمون کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے جن سے موبائل نمبر 03003319613 اور فون نمبر 0235582069 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں