الخدمت فائونڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری کاسانگھڑ کے حالیہ برسات سے متاثرہ علاقوں اور خیمہ بستیوں کا دورہ ،ریلف کے کاموں کا جائزہ لیا

اتوار 31 جولائی 2022 00:03

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2022ء) الخدمت فائونڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری نے سانگھڑ کے حالیہ برسات سے متاثرہ علاقوں اور خیمہ بستیوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے ریلف کے کاموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الخدمت فانڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری نے سانگھڑ کے برسات سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور الخدمت فانڈیشن کی جانب سے بنائی گئی خیمہ بستی اور ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت بروقت برسات سے قبل سیم نالوں، سیوریج کے نالوں کی مکمل صفائی اور آبی گذر گاہوں کے راستے میں انکروچمینٹ ختم کردیتی تو یہ صورت حال نہیں ہوتی محکمہ پبلک ہیلتھ اور بلدیات نے بھی قبل از وقت انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے غریبوں کے کچے مکانات مال مویشی اور گھر کا سامان راشن سب برسات کے پانی میں بہہ گئے انہوں نے کہا الخدمت فانڈیشن سانگھڑ، کراچی، بلوچستان سمیت ملک بھر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں الخدمت فانڈیشن متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنے وسائل کے مطابق بھرپور مدد کرتی رہے گی اس موقع پر الخدمت سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت الخدمت گجری کے صدر سیف اللہ خٹک ڈیزاسٹر مینیجمینٹ کے ذمیدار منور وڑایچ عامر رضا لعل ضمیر خان راجہ وسیم احمد و ڈیزاسٹر مینیجمینٹ سندھ کیذمیدار واحد کنبھر بھی ساتھ تھے

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں