ٹنڈوآدم ، کالج کے لیکچرار سے پولیس گردی کے خلاف اساتذہ کا ڈی ایس پی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

بدھ 10 اگست 2022 23:04

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) ٹنڈوآدم میں کالج کے لیکچرار سے پولیس گردی کے خلاف کالج کے اساتذہ کا ڈی ایس پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم نیو علی گڑھ گورنمنٹ ڈگری کالج کے لیکچرار احمد بلال غوری کی موٹر سائیکل کے ٹائر ڈی ایس پی کے گارڈکی جانب سے سوئے مار کر پھاڑنے اور ان سے بدتمیزی کرنے اور انہیں گالم گلوچ کرنے کے خلاف سپلا ٹنڈوآدم کیجانب سے پروفیسرز اور لیکچرارز نے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم اور پولیس اہلکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر احمد بلال غوری پروفیسر غلام مصطفیٰ تبسم، ذوالفقار جتوئی اور دیگر نے کہا کہ پولیس شہر میں امن و امان قائم کرنے کے بجائے شریف اور معزز شہریوں سے زیادتیاں کررہی ہے ڈی ایس پی کے گارڈ نے کالج کے لیکچرار کی موٹر سائیکل کے دونوں ٹائر بلاجواز سوئے مار کر پھاڑ دیئے اور منع کرنے پر ڈی ایس پی اور اہلکار نے گالم گلوچ اور بدتمیزی کی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث پولیس اہلکار اور ڈی ایس پی کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں