عوام بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات سے دور رہیں،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

منگل 16 اگست 2022 20:31

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسلادھار بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات سے دور رہیں اور زیادہ سے زیادہ احتیاط اختیار کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہ سکیں جبکہ ضلع بھر کے تمام علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہی. آج ڈی سی آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کو مدنظر ان کی انتظامیہ پورے ضلع میں الرٹ ہے اور تمام مشینری کو فعال بنایا گیا. ہی. انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی، سڑکوں پر کھڑے پانی کی نکاسی، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی 24 گھنٹے حاضری، ایمبولینس اور جان بچانے والی ادویات کی دستیابی، مچھر مار دوا کا اسپرے، بجلی کے فراہمی، سمیت متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کی مکمل مدد کی جائے گی جبکہ بارش کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام بارش کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع سانگھڑ میں ریکارڈ بارش ہوئی ہے جس کے مدنظر امدادی سرگرمیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں