میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے نئے چیف میونسپل آفیسر محمد باقر بروہی کا مختلف علاقوں کاد ورہ

بدھ 12 اکتوبر 2022 22:58

ٹنڈو آدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2022ء)میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے نئے چیف میونسپل آفیسر محمد باقر بروہی نے اپنی تقرری کے بعد ٹنڈوآدم شہر کی صحت و صفائی کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور موقع پر موجود سینیٹری انسپکٹرز اور عملے کو ہدایات جاری کیں پریس کلب ٹنڈوآدم کے صدر امداد راہی کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے ایک وفد نے سی ایم او سے انکے آفس میں ملاقات کی اور انہیں چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور شہر کی صحت و صفائی کی خراب صورتحال سے آگاہ کیا ۔

وفد نے انہیں بتایا کہ سڑکوں پر مٹی اڑنے کی وجہ سے صحت مند لوگ بھی دمے کے مریض بن گئے ہیں جبکہ سیوریج لائنوں اور ڈسپوزلوں کی صورتحال خراب سڑکوں، گلیوں، محلوں اور بازاروں میں اسٹریٹ لائٹوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ایم او ٹنڈوآدم باقر حسین بروہی نے پریس کلب ٹنڈوآدم کے صدر اور وفد میں شامل سینئر صحافیوں کو یقین دلایا کہ انشااللہ شہر کے صحت و صفائی، سیوریج اور اسٹریٹ لائٹس سمیت تمام مسائل حل کئے جائیں گے شہر اور جوہر آباد پر خصوصی توجہ دی جائے گی شہر میں صفائی ستھرائی اور واٹر سپلائی کے تمام مسائل حل کئے جائیں گی. انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں مونسپل عملے کے ساتھ تعاون کریں اور کچرا گلی محلوں میں مختص جگہوں پر رات کو پھینکیں تاکہ مونسپل کمیٹی عملے کو صبح صفائی کرنے میں آسانی ہو اور شہریوں کو پریشانی سے نجات مل سکے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں