ملک گلزار حسین اور ملک برادران کی جانب سے 9ویں سالانہ رحمةا للعالمین کانفرنس کا انعقاد

بدھ 12 اکتوبر 2022 22:58

ٹنڈو آدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2022ء) جوہرآباد بنگلہ روڈ ٹنڈوآدم میں خادم اہلسنت ملک گلزار حسین اور ملک برادران کی جانب سے 9ویں سالانہ رحمةا للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے علامہ پیر محمد معراج الدین اختر القادری، حیدرآباد سے فہد خان زئی، قاری علامہ یاسر جمال، ثنا خواں سرفراز گدی، غلام مرتضی صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کی صدارت صاحبزادہ حافظ بابر علی چشتی نے کی ، زیر سرپرستی مولانا پیر محمد علی قادری فریدی، زیرگرانی حافظ شیر علی چشتی منعقد ہوئی مہمانوں میں پیر حیدر علی چشتی، عمران عزیز غوری، کامران نواب شیخ، فاروق عباسی، عمران قائم خانی، آصف چوہان، حافظ طاہر، حافظ سراج، حافظ راشد، حافظ ظاہر، حافظ شکیل، حافظ نیاز، مولانا اختر وارثی، مولانا انور قادری، خان محمد معصومی، حمیر قریشی، اکبر بھٹی، رانا مرسلین، رضوان غوری، محمد حمید شیخ، را ناصر علی، علامہ محفوظ شاہ اوڈیرولال، علامہ بلال مدنی گوٹھ اشرف بلوچ، شہدادپور سے علامہ معروف قادری، حاجی غلام دستگیر، پیر اکرام، سمیت اہل محلہ ملک برادری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کے انعقاد اور تقریب کے اہتمام میں ملک اکبر علی، ملک شمشاد حسین، ملک شہباز حسین اور ملک محمد علی نے اہم کردار ادا کیا مقررین نے نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی جبکہ ثنا خوانوں نے اپنے کلمات سے محفل کو سجائے رکھا اور تمام شرکا درود پاک کا نذرانہ پیش کرتے رہے کانفرنس کے اختتام پر تمام مہمانوں کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں